ویب ڈیسک :بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 5 سکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد حکام نے سکول خالی کرا لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو سرچ آپریشن کے دوران کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 3 دن میں سکولوں کو بم کی دھمکی موصول ہونے کے 10واقعات ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پہلے بھی دہلی میں سکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔