ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے وقت میں توسیع کا مطالبہ

 لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے وقت میں توسیع کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ایف بی آر سے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں وقت بڑھانے کی درخواست، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نےچیئرمین ایف بی آر کو مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق  سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لئے اپریل، مئی ،جون کے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 31 جولائی تک کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

آئی آر آئی ایس سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کے باعث ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات ہیں، او ٹی پی کوڈ سکیننگ خراب ہونے سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کاسامنا رہا۔

ٹیکس بار ذرائع کا کہنا تھا کہ خریداری، فروخت اور اسٹاک کی مکمل معلومات فراہم میں غلطیوں اور سسٹم کی سست رفتار سے ریٹرن جمع کرانا مشکل ہو گیا۔

واپسی کی آخری تاریخ کے قریب آئی آر آئی ایس سسٹم بار بار ڈاؤن ہورہا ہے جس سےصارفین لاگ آؤٹ ہورہے ہیں۔

مشکلات کے باوجود ٹیکس دہندگان کو جرمانہ نہ کیا جائے، مسائل حل کرنے کیلئےایف بی آر کو بھی مزید وقت ملے گا، تکنیکی خرابیوں نے پورے ملک کے ٹیکس دہندگان کو متاثر کیا،ایف بی آر سے جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کر دی گئی۔