ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ

اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:حکومت نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا۔دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی۔  بل کےمتن کے مطابق صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد نمائندے کے پاس ہوگی،تا حال صدارت وزیر صنعت و تجارت یاوزیراعلیٰ کے نامزد نمائندے کے پاس ہے۔
 حکومتی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پرائس کنٹرول کی منسٹری موجود نہیں،اس منسٹری کو وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی۔
کونسل نے سیکرٹری صنعت سے ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز کرنے کی تجویز کی ہے،نئے ارکان میں لائیو سٹاک، زرعی مارکیٹنگ رگولیٹری اتھارٹی کے سربراہان شامل ہوں گے۔
متن کے مطابق ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز  ہے۔
بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا،کمیٹی دو ماہ کے اندر ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔