ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متوفیہ حمیرا اصغر مالی تنگی کا شکار ،2 شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں: تفتیشی حکام

متوفیہ حمیرا اصغر مالی تنگی کا شکار ،2 شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں: تفتیشی حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در شہوار:  ڈیفنس کے پوش علاقے میں مردہ حالت میں پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ تحقیقاتی افسران نے اداکارہ کے فلیٹ سے 3 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، ڈائری اور اہم دستاویزات قبضے میں لے کر ان کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق اداکارہ کے زیرِ استعمال دو شناختی کارڈ تھے جبکہ ان کے نام پر تین موبائل سمز رجسٹرڈ تھیں جو تمام فونز میں فعال حالت میں موجود تھیں۔ ان میں سے دو موبائل فونز بغیر کسی پاس ورڈ کے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے آخری بار اپنا فون 7 اکتوبر 2024 کو شام 5 بجے استعمال کیا جس دن انہوں نے 14 افراد سے رابطہ کیا مگر اس دوران کسی سے بات نہیں کی گئی۔ اس بنیاد پر حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اداکارہ کی موت 7 اکتوبر کو ہی واقع ہوئی۔

مزید تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ حمیرا اصغر مالی بحران کا شکار تھیں جس کا ذکر ان کی ڈائری اور دیگر دستاویزات سے ملا ہے۔پولیس کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے موت کی وجوہات جاننے کی کوشش جاری ہے۔