دورِ نایاب :واسا کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز کا اجرا کر دیا گیا ہے,واسا کو لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف زونز کے لیے 10 ارب 20 کروڑ روپےکے فنڈز جاری کیے گئے۔
واسا کو لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف زونز کے لیے 1،1 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔
10 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز کے اجرا کے لیے اے جی آفس کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے،واسا کو شہر کے مختلف زونز کیلئے نئی مشینری کی خریداری کیلئے فنڈز کا اجرا کیا گیا،واسا کو زیر تعمیر واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لئے فنڈز کا اجرا کردیا گیا۔
واسا نے حکومت پنجاب سے فنڈز کے فوری اجرا کی استدعا کررکھی تھی۔
محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری کرتے ہی اے جی آفس کو فنڈز منتقلی کا مراسلہ لکھ دیا،فنڈز فراہمی کے بعد واسا کو واٹر ٹینکس ، نئی مشینری کی خریداری میں مدد ملے گی۔