ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے کتنا ٹیکس ادا کرینگے؟ اہم خبر آگئیں

جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے کتنا ٹیکس ادا کرینگے؟ اہم خبر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمیر عظمت: ایف بی آر رواں مالی سال جائیدادوں کے انتقال پر فروخت کنندگان سے خریداروں کے مقابلے زائد ٹیکس وصول کرنے لگا, فائلرز فروخت کنندگان سے ساڑھے 5 فیصد تک ،جبکہ نان فائلرز سے 11.5 فیصد ٹیکس وصول کئے جانے لگا۔

رواں مالی سال جائیدادوں کے انتقال پر فروخت کنندگان سے خریداروں کے مقابلے زائد ٹیکس وصولی کی جائے گی،جائیداد بیچنے والے فائلرز سے کم از کم ساڑھے 4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔۔10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد بیچنے پر ساڑھے 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے ۔

نان فائلرز کے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی بیچنے پر 11.5 فیصد لاگو ،جبکہ 5 کروڑ روپے تک کی جائیدادیں خریدنے والے فائلرز سے 2.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

10 کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے پر 6.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق کر دیا گیا،نان فائلرز سے کم از کم 10.5 فیصد ،جبکہ زیادہ سے زیادہ 18.5 فیصد تک ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ جائیدادوں کے انتقال پر شہریوں سے فیس وصول کر کے ایف بی آر کو منتقل کرتا ہے ۔