ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ،الرٹ جاری

 لاہور سمیت پنجاب میں آج بھی بارش کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کلیم اختر: پنجاب میں آج بھی گرج چمک اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، خاص طور پر لاہور اور دریاؤں کے بالائی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ آندھی اور بارش سے مخدوش و کچے مکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم اور تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام اضلاع کو عملہ اور مشینری کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے اور عوام کو موسمی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔