ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف اداکارہ انتقال کرگئیں  

 معروف اداکارہ انتقال کرگئیں  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ کانگ سیوہا انتقال کرگئیں ،   اداکارہ کے انتقال کی تصدیق قریبی عزیز  نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی جس میں اداکارہ کی زندگی کے آخری لمحات اور  ان کے قربانیوں کا ذکر کیا گیا۔

 کورین میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی 31 سالہ اداکارہ کانگ سیوہا طویل عرصے تک معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور  یہ بیماری  ان کی موت کا سبب بنی۔

اداکارہ کانگ سیوہا کی آخری رسومات 16 جولائی کو ادا کی جائیں گی اور انہیں ہامان گیئونگنام صوبے میں ان کے خاندانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

  اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز 2012 میں میوزک ویڈیو ' گیٹنگ فاردر  اوے (Getting Father away) ' سے کیا۔ 

انہوں نے 'ہارٹ (Heart)'، ' فرسٹ لو اگین (First Love Again)'  سمیت دیگر مشہور کورین ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہردکھائے۔

ان کی آخری فلم ' مینگنائن (Mangnaein)'  تھی جو ان کی وفات سے قبل شوٹ کی گئی تھی، ریلیز کے بعد   اداکارہ اس فلم میں نظر آئیں گی۔