(ویب ڈیسک)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا 18 جولائی سے غیر معینہ مدت کے لئے پیٹرولیم مصنوعات نہیں ملیں گی۔پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے منافع کا مارجن 6فیصد کرنے کا مطالبہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے لاہور سمیت ملک بھر میں ہڑتال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔شہر بھر کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال کے بینرز آویزاں کردئیے گے۔پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے منافع کا مارجن 6فیصد کرنے کا مطالبہ ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا عبدالماجد نےپریس کانفرنس کے دوران پیٹرول پر مارجن نہ بڑھانے کے سبب 18 جولائی سے صوبہ بھر کے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کہا کہ گزشتہ حکومت نے ان سے معاہدہ کیا تھا کہ پیٹرول پر مارجن بڑھایا جائے گا لیکن ایسا کیا نہیں گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 18 جولائی سے خیبرپختونخوا کے تمام پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 2500 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں جو کہ سب 18 جولائی کو بند رہیں گے۔