پاکستانی اداکارہ کا شوٹنگ کے دوران خلائی مخلوق دیکھنے کا انکشاف ظاہر

پاکستانی اداکارہ کا شوٹنگ کے دوران خلائی مخلوق دیکھنے کا انکشاف ظاہر
کیپشن: sana askari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار ہ ثناء عسکری نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جنات اور خلائی مخلوق دیکھنے کا انکشاف کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ثناء عسکری نے حال ہی  میں ایک انٹر ویو کے  دوران بتایا     کہ ایک ڈراؤنے ڈرامے کی شوٹنگ کرتے ہوے  انہوں نے سیٹ پر خوفناک اور عجیب و غریب حرکات محسوس کی تھیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کبھی چیزیں گرتیں، کبھی دروازے کی گھنٹی بجتی لیکن باہر کوئی نہیں ہوتا تھا تو کبھی خوفناک شکلیں نظر آتیں تھیں۔

اس  کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایسا بھی ہوتا تھا کہ اجنبی لوگ نظر آنے لگتے  تھے جس کی وجہ سے انکا  خوف سے بُرا حال ہو جاتا تھا، کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے ،آخر اس سب کے پیچھے کون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے پہلے ان کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا ان سب چیزوں کی وجہ سے کافی دن تک اُن کی طبیعت بھی خراب رہی تھی۔