زرنش خان کی بولڈ تصاویر وائرل، صارفین آگ بگولہ

زرنش خان کی بولڈ تصاویر وائرل، صارفین آگ بگولہ
کیپشن: Zarnish Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور اداکارہ زرنش خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

زرنش خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو غیر مناسب لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جس دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔شئیر کی گئی ویڈیو میں انہیں بچپن کا ایک گیم کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔گزشتہ دنوں اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

وائرل ویڈیو میں اُنہیں وادیٔ ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے اور بالی ووڈ کی مشہور فلم جب وی میٹ کے گانے یہ عشق ہائے پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرنش خان کی ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپور سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا، باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ زرنش خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر