ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کا انکار، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

سعودی عرب کا انکار، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
سورس: pic source by reuters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: تیل کے سب سے بڑے پیداواری اور برآمدی ملک سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کے بعد عالمی مارکیٹ میں پھر سے مہنگا ہونا شروع ہو گیا ہے، 

دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر امریکا کی جانب سے سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن سعودی عرب فی الحال اس پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا  جس کے جواب میں سعودی عرب نے کہا کہ فی الحال مزید پیداوار بڑھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے انکار کے بعد خام تیل کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ ویسٹ ٹیکساس میں تیل کے سودے ایک ڈالر 81 سینٹ سے بڑھ کر 98 ڈالر میں طے پا رہے ہیں ۔