ویب ڈیسک: قومی ایئر لائن( پی آئی اے) نے اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جس پر 17 جولائی سے اطلاق ہو گا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔