ویب ڈیسک:بجلی سے چلنے والی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے مشروط طور پر کاروں کی قیمتوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر ایک جنوبی کورین صحافی نے سوال کیا کہ کورونا وبا کے خاتمے کے بعد اگر سپلائی چین بحال ہوتی ہے تو کیا ٹیسلا اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی کرے گی؟ اس پر ایلون مسک نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا کہ اگر افراطِ زر کی شرح مستحکم ہوتی ہے تو ہم کاروں کی قیمتیں کم کرسکتے ہیں۔
Any plans to down the price of cars after pandemic or supply chain matters?
— Jaehwan Cho 조재환 (@hohocho) July 15, 2022
العربیہ کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران ٹیسلا نے کئی بار اپنی کاروں کی قیمتیں بڑھائی ہیں جس کی وجہ سورس چپس سمیت دیگر اہم پرزہ جات کی سپلائی متاثر ہونا بتایا گیا ہے۔