ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات کی نئے چیلنج  کیساتھ ڈانس ویڈیووائرل

مہوش حیات کی نئے چیلنج  کیساتھ ڈانس ویڈیووائرل
کیپشن: Mehwish Hayat dance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے صارفین کو ایک چیلنج  دیا، ویڈیو میں اداکارہ کے ساتھ ان کا بھائی بھی موجود ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے، خوبرو اداکارہ مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بھائی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں مہوش حیات اپنے بھائی کے ساتھ منفرد انداز کا رقص کر رہی ہیں،ویڈیو میں اداکارہ  نے بھائی دانش حیات کے ہمراہ نیا ڈانس چیلنج متعارف کروادیا،انسٹاگرام پر مہوش حیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مہوش حیات کو بھائی کے ہمراہ گانے پر ڈانس چیلنج پورا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ پارٹنر کے ساتھ کیا گیا نیا چیلنج، جب کہ انہوں نے مداحوں کو بھی یہ چیلنج پورا کرنے کا کہا، اداکارہ کی اس ویڈیو کو صارفین پسند کررہے ہیں اور اب تک 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مہوش حیات نے سلطانہ صدیقی کے نواسے کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرکے مداحوں کے دل موہ لئے تھے، سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ڈانس کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا،ویڈیو میں عدنان صدیقی ، یاسر نواز اور دیگر افراد کو مہوش کے ہمراہ ڈانس کررہے تھے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer