ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ ضمنی انتخاب , حکومتی اثرورسوخ استعمال کرنےکااقدام چیلنج

 سیالکوٹ ضمنی انتخاب , حکومتی اثرورسوخ استعمال کرنےکااقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلیٰ کےدامادکاسیالکوٹ سے ضمنی انتخاب لڑنے کا معاملہ،انتخابی مہم میں حکومتی اثرورسوخ استعمال کرنے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ،جسٹس شاہد وحید نےذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ۔
  تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلیٰ کےدامادکاسیالکوٹ سے ضمنی انتخاب لڑنے کا معاملہ،انتخابی مہم میں حکومتی اثرورسوخ استعمال کرنے کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج  کردیا  گیا جبکہ  جسٹس شاہد وحید نے کیس کسی متعلقہ عدالت میں لگانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔درخواست گزار نجم الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے داماد پی پی 38 سے امیدوار ہیں

پرنسپل سیکرٹری  طاہر خورشید اپنےداماد سلیم بریار کی مہم چلا رہے ہیں، طاہر خورشید اپنے داماد کے لئےانتظامیہ اورووٹرزپراثر انداز ہو رہےہیں،الیکشن کمیشن اس کانوٹس نہیں لے رہا۔ درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ طاہر خورشیدکو حکومتی وسائل سے الیکشن میں مداخلت روکنے کا حکم دے۔