ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورزپرآٹا،چینی،گھی کی قیمت میں ہوشربااضافہ

یوٹیلٹی سٹورزپرآٹا،چینی،گھی کی قیمت میں ہوشربااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوٹیلٹی سٹورزپرآٹا،چینی،گھی کی قیمت میں ہوشربااضافہ ،مہنگائی کی تازہ لہر نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے۔ 20 کلو آٹے  کا تھیلا ڈیڑھ سو روپےاضافے کےبعد950روپے کا ہوگیا جبکہ  چینی 17 روپے اضافے کےبعد85روپے فی کلو ہوگئی ۔
  تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلوقیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر950 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

دوسری جانب عید سے قبل گرم مصالحہ جات کی مانگ بڑھنےسے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔لونگ کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو ۔زیرہ 45 روپےسستا ہو کر450 روپے اور کالی مرچ 80 روپے سستی ہو کر 780 روپے اورسونف270 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ گرم مصالحہ جات کے بغیر لذیذ پکوان نہیں بن سکتے ،موقع کی مناسبت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکانداروں نے بھی من مانے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں  ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےبعدمصالہ جات اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں  میں اضافہ  ہوا۔