ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ میں انسانیت سوز واقعہ، شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

خاتون کو جلا دیا گیا
کیپشن: کاہنہ میں انسانیت سوز واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: حادثہ یا گھریلو ناچاکیاں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلا دیا، جس کے خلاف پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں افسوسنا ک واقعہ پیش آیا جہاں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو زندہ جلادیا۔ 5 بچوں کی ماں نائلہ کو شوہر زبیر نے زندہ جلا کر لاش کو گھر میں چھپا دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نائلہ کا شوہر زبیر نشے کا عادی تھا، گزشتہ رات نائلہ کے بچے نانی کی طرف گئے تھے۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری بیٹی کو شوہر کے ساتھ سسرالیوں نے بھی جلایا۔ 

دوسری جانب لرزہ خیز وارداتوں میں  قتل ہونے والی خواتین کے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ مقتولین کے ورثاءحصول انصاف کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق چھ دنوں میں سات خواتین کو قتل کردیا گیا،ملزمان تاحال کوئی گرفتار نہ کیا جا سکا۔ لاہورمیں 11 جولائی کو ڈیفنس میں ماڈل نایاب قتل ہوئی، 12 جولائی کو شادباغ میں نسیم بی بی کا قتل ہوا۔ 14 جولائی کو شیراکوٹ میں رانی بی بی کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، 15 جولائی کو تین خواتین کی ہلاکت ہوئی، نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی اور مناواں میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کی جان لے لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن میں ملتان کی ندا فلیٹ کے کمرے سے مردہ حالت میں ملی، 16 جولائی کی صبح کاہنہ کے قبرستان سے زبیدہ کی لاش ملی۔تمام واقعات مختلف نوعیت کے ہیں جبکہ کسی بھی واقعے میں ملوث ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔