(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز کے سحر میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارت اور دیگر ممالک کے لوگ گرفتار ہیں، عاطف اسلم کی دل کو چھو لینے والی آواز نے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے، ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اعتراف کیاکہ کالج کے زمانہ میں ان کو محبت ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، گلوکار عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا اہم راز فاش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو کالج کے زمانے میں کسی لڑکی سے شدید محبت ہوگئی تھی،گلوکار عاطف اسلم نے اس بات کا اعتراف ثمینہ پیرزادہ کے شو میں کیا جس کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔
ماضی میں اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے بتایا تھا کہ شادی سے قبل خود سے بھی بڑی ایک لڑکی سے شدید محبت کرتا تھا، میں نے اس لڑکی سے شادی کے لیے والدین کو بھی راضی کرنے کی کوشش کی تھی جب کہ اس وقت میری عمر 23 سے 24 سال تھی۔
عاطف نے کہا کہ انسان کو جب نئی نئی محبت ہوتی ہے وہ اس میں پاگل ہوجاتا ہے، والدہ کو جب یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ سے بڑے 3 بھائی ابھی گھر پر موجود ہیں جن میں کسی ایک کی بھی شادی میں نے اب تک نہیں کی۔
عاطف اسلم کا کہناتھا کہ والدہ نے اس وقت سوال کیا کہ اور مجھے سمجھا کہ ابھی آپ صرف 23 سال کے ہیں، آپ مجھے یہ بتائیں وہ آپ سے بڑی ہیں، آپ کماتے کیا ہیں تو اسے کھلائیں گے کہاں سے؟ اس پر میں نے والدہ سےکہا اگر وہ مجھ سے بڑی ہیں تو شادی نہ کرنے کی یہ وجہ کافی نہیں ہے۔
انٹرویو دیتے مزید ان کا کہناتھا کہ اس وقت میں نے 2 سے3 دن کھانا بھی نہیں کھایا، اس کے بعد والدہ روتی ہوئی میرے پاس آئیں اور کہا کھانا کھالو، جس کے بعد یہ مجھ سے نہیں دیکھا گیا اور میں نے اس لڑکی کو چھوڑدیا۔
View this post on Instagram