ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید سے قبل ملازمین کو 10 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری

عید سے قبل ملازمین کو 10 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری
کیپشن: Ad-hoc relief allowance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ملازمین کو دس فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،ملازمین نے دس فیصد اضافہ مسترد کردیا.

تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ملازمین کو الائونس دینے کااعلان کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں یونیورسٹی کی جانب سے دس فیصد الاؤنس دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، دوسری جانب ملازمین نے د س فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے، ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ دس فیصد کی بجائے الائونس میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔
 واضح رہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ پھر ہاتھ کرگئی، حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس اور  10 فیصد ایڈہاک الائونس سے محروم کردیا، عید سے قبل پینشن، تنخواہیں 16 جولائی تک اداکرنے کا حکم دیاگیا مگر نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے باعث جولائی کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ نہ ہو سکا،ملازمین کی تنخواہوں میں اور پینشن کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیاگیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 10 فیصد ایڈہاک الائونس کا نوٹی فکیشن تاخیر سے جاری کیاگیا جس کے باعث  تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہیں ہوسکا،سرکاری ملازمین جولائی کی تنخواہیں  اور پینشن بغیر اضافے کے وصول کریں گے،25 فیصد سپیشل الاؤنس کا نوٹی فکیشن حکومتی نااہلی کے بغیر باعث جاری نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب وفاقی اداروں کے ملازمین مارچ سے سپیشل الاؤنس لے رہے ہیں جبکہ رواں ماہ ان کو تنخواہیں اور پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی، دوسری جانب محکمہ بلدیات اور بلدیاتی اداروں کے70 ہزار ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئیں،پنجاب بینک کے اکاونٹ بند کرنے سے بلدیاتی اداروں کی تنخواہیں بند ہو گئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer