اداکار سونو سود کی پٹائی ، مداح جذبات پر قابو نہ رکھ سکا

 اداکار سونو سود کی پٹائی ، مداح جذبات پر قابو نہ رکھ سکا
کیپشن: sonu sood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ  اداکار سونو سود  اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے باعث جانے جاتے ہیں، اداکار نے بالی ووڈ میں ایسی بے شمار فلمیں کیں جو آج بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں، اداکار کے چاہنے والے بھارت کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں موجود ہیں، اداکار سے محبت ایسی کہ  ایک مداح نے تو  اپنا ٹی وی توڑ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار سونو سود کا شمار ان بالی ووڈ اداکاؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری کی بدولت متعدد سپرہٹ فلمیں  انڈین باکس آفس پر ایک طویل عرصہ چھائی رہیں، اداکار سوشل ویلفیئر کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران کئی افراد کی حقیقی جذبہ کے ساتھ مدد کی اور لاکھوں بھارتی شہری ان کے گرویدہ ہو گئے، ان کے ایک کم عمر مداح نے سونو سود کی فلم کے ایک سین میں اپنے ہیرو کی پٹائی کو برداشت نہ کرتے ہوئے ٹی وی کو توڑدیا۔

بھارت کے اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نیالکل گاؤں میں پیش آیا، اداکار سونو سود کے پرستار لڑکے کے خاندان والوں کا کہنا ہے  ورات فلم کے ایک سین میں ہیرو سونوسود کی پٹائی کر رہا تھا کہ ورات کافی جذباتی ہوگیا اور غصے میں پاگل ہو کر اس نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer