ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری

ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے سات افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ناصر مقبول کو تبدیل کرکے ان کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کر دی ہیں اور انہی ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی چارج دے دیا ہے ۔ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ حارث علی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا چارج دے دیا ہے ۔ ریکوری ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر احمد شیر اعوان کو تبدیل کر کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں تعینات کر دیا ہے ۔

طیبہ وقارکا تبادلہ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں کر دیا ہے ۔لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس خالد حمید کا تبادلہ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں کر دیا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر سید کاظم رضا کو ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی چارج دے دیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر ظہیر کو ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی چارج دے دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer