(ویب ڈیسک) ادکارہ سارہ خان کی گلوکار فلک شبیر کی منگنی پر اداکار آغا علی کا ردعمل سامنے آگیا۔
سارہ خان اور اداکار آغا علی کچھ عرصے پہلے تک نہ صرف ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے بلکہ دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں۔ کافی عرصے تک منگنی ختم ہونے پر دونوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی لیکن کچھ عرصے بعد آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کی شخصیت ایک دوسرے سے مختلف ہے جس کے باعث دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں۔جس کے بعد آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کرلی تھی۔
اب فلک شبیر اور ماڈل اداکارہ سارا خان منگنی پر اداکار آغا علی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ، اپنی انسٹاگرام سٹوری میں آغا علی نے دعائیہ کلمات کیساتھ لکھا کہ" اللہ پاک دونوں کو بہت خوشیاں دیں اور وہ مستقبل میں عمدہ زندگی گزاریں.
واضح رہے کہ معروف گلوکار فلک شبیر اور ماڈل اداکارہ سارا خان منگنی کے بندھن میں بندھ گئے، فلک شبیر نے انگوٹھی پہنا کر سارا خان سے منگنی کی، شوبز حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر نے ماڈل اداکارہ سارا خان سے رشتہ جوڑ لیا ہے ۔لاہور میں دونوں کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر فلک شبیر نے بڑے ہی منفرد انداز سے سارا خان کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔شوبز میوزک فیشن انڈسٹری کی جانب سے دونوں کی منگنی پر انتہائی خوشی کاا ظہارکیا جارہا ہے اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
دونوں فنکاروں نے چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور دونوں کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔