سلمان خان کی مٹی میں لت پت تصویر وائرل،لوگوں کا شدید ردعمل

سلمان خان کی مٹی میں لت پت تصویر وائرل،لوگوں کا شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بالی کے مشہور اداکار سلمان خان سے کون واقف نہیں،ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ اپنے الگ رویے اور مزاج کی بدولت لوگوں میں کتنے مقبول ہیں اور سب انہیں پیار سے’’ سلو بھائی‘‘ پکارتے ہیں مگر ان دنوں وہ بھی مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔

گزشتہ روزسلمان خان نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ گیلی مٹی میں لت پت ہیں۔ عام طور پر کھیت میں کام کرنے کے دوران لوگ مٹی میں اس طرح لت پت ہوجاتے ہیں۔ سلمان کو بھی کچھ دنوں پہلے اپنے فارم ہائوس میں کھیتی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ممکن ہے کہ لاک ڈاون میں سلمان خان فٹنس کی غرض سے کھیتی کررہے ہوں تبھی انہوں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

View this post on Instagram

Daane daane pe likha hota hai khane wale Ka naam... jai jawan ! jai kissan !

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

مگرانکی ایک روز قبل پوسٹ کی گئی تصویر پر لوگوں کا انتہائی منفی ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔مختلف لوگوں نے انکی تصویر شیئر کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔لوگوں کا کہنا تھاکہ سلمان خان کو کسان بننے کا دکھاوا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ کسان کو ملنے والا احترام نہیں پاسکتے۔ سلمان خان کچھ دنوں پہلے کھیتی کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کرکے لکھا تھا : جے جوان ، جے کسان۔ لیکن لوگ ان سب چیزوں کو منفی انداز میں لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سلمان خان ایسا جان بوجھ کر اپنیساکھ بحال کرنے کیلئے کررہے ہیں جبکہ ان کی اصلیت کچھ اور ہی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے خلاف لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ ان دنوں جیسے ہی کچھ اسٹار اپنی وال پر کچھ بھی شیئر کرتے ہیں ، ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین ان کے اوپر چڑھ دوڑتے ہیں اور کئی طرح سے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا بھی نام شامل ہے۔ کئی روز سے سوشل میڈیا میں ان کی ٹرولنگ کا عالم یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے انہیں کھل کر سامنے آکر کہنا پڑا کہ یہ وقت سشانت سنگھ راجپوت کے کنبہ اور ان کے فینز کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، الزام تراشیوں کا نہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer