آزادی انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

آزادی انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شفیق آباد  ( وقاص احمد ) شفیق آباد کے علاقے میں ڈمپر کی بریک فیل ہونے جانے سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شفیق آباد کے علاقے میں ڈمپر  کی بریک فیل ہونے جانے سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے تینوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تیز رفتار ڈمپر نمبرایل ای ایس 865 کوڑے کا بھرا ہوا تھا ۔

جو  آزادی فلائی اوور  سے بتی چوک کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک اس کی بریک فیل ہوگئی اور میٹرو شاپنگ سنٹر کے پاس 4 موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گیا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرجان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ریسکیو کی ٹیموں نے مقامی ہسپتال پہنچایا۔ جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں صرف ایک کی شناخت ہوئی ہے جس میں ایک نام عمران اور دو نامعلوم بتائے جارہے ہیں۔درخواست ملنے پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں کلمہ چوک میں تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا تھا،50 سالہ رخسانہ نامی خاتون موقع پر   جاں بحق ہو گئی, شوہر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer