ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا نیا گانا "سجناں دور" ریلیز

علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا نیا گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: علی ظفر کی نئی فلم طیفا ان ٹربل کا نیا گانا "سجناں دور"ریلیز کردیا گیا، فلم بیس جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر اور دنیا کے پچیس ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔

سٹی 42 کے مطابق لولی وڈ کے چاکلیٹی اداکار علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل کا نیا گانا سجناں دور ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ایکشن اور کامیڈی کردار کرنے والے علی ظفر نے فلم کے گانے بھی خود گائے ہیں اور سجناں دور کا میوزک بھی خود انھوں نے ترتیب دیا ہے۔

علاوہ ازیں فلم میں اداکارہ مایا علی مرکزی کردار میں شامل ہیں اور یہ فلم بیس جولائی کو شہر لاہور کے سینما گھروں سمیت پورے ملک اور دنیا کے پچیس ممالک میں ریلیز کی جا رہی ہے۔