اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازداوج میں بندھ گئیں

اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازداوج میں بندھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح پڑھوالیا، رخصتی آئندہ سال ہوگی، ادکارہ نے تھیٹر چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سٹیج، ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے کرکٹر عثمان قادر کو اپنا جیون ساتھی چنتے ہوئے نکاح پڑھوا لیا ہے۔

ثوبیہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عثمان قادر کے ساتھ چند ماہ قبل ان کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور اب انہوں نے عثمان کو ہی اپنا جیون ساتھی بنالیا ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھیں گی البتہ تھیٹر ڈراموں میں کام نہیں کریں گی، ٹی وی ڈراموں اور معیاری فلموں میں کام جاری رکھیں گی اور اپنے شوہر کی بیرون ممالک میں کرکٹ مصروفیات کے باعث وہ آئندہ سال اپنی رخصتی کریں گی۔