ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی دارالحکومت میں کالی بدلیوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت میں کالی بدلیوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مناظر علی: گرمی کے مختصروقفہ کے بعدبادلوں نے ایک بارپھر لاہور پرچادرتان لی۔شہرکے مختلف علاقوں میں بارش اورتیزہواؤں کیساتھ موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہرلاہورپرابررحمت برس گیا،صبح سویرے ہی سورج طلوع ہونے کیساتھ بادلوں نے بھی آسمان پربکھرناشروع کردیااورپھردیکھتے ہی دیکھتے کالی بدلیوں نے بارش کی شروعات کردیں۔بارش برسی توگرمی کے ستائے اورمرجھائے چہروں پرخوشی کے پھول کھل اٹھے۔ پھول پودے اورپارکوں کی گھاس صاف ستھری ہوگئی،ماحول نکھرگیا۔
اُدھر سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری نے شجرکاری مہم کاافتتاح کیا۔پودے کی جڑیں زمیں میں گاڑیں توساتھ ہی بارش کی بوندیں گرناشروع ہوگئیں۔ابھی افسران دفاترمیں لوٹے نہ تھے کہ بارش سے بھیگ گئے۔یوں شجرکاری کاافتتاح افسران کے لیے یادگاربن گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔