ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

 لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں
کیپشن: City42 - LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف) سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ مستند ہومیو ڈاکٹرز ہیں اس کے باوجود ان کے کلینکس سربمہر کیے گئے۔

عدالت نے ہومیو ڈاکٹرز کے کلینک ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواستگزاروں کو ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جبکہ ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئرکمیشن کو درخواستگزاروں کا 7روز میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا۔