(وسیم احمد) لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صدارت کی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں آٹھوں فرنچائزز، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی ۔ سیالکوٹ اور حیدرآباد کی نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا۔ نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل ٹیم کو مبارکباد دی گئی ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
کھلاڑیوں کی ریٹینشنز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈرافٹ، آکشن یا ڈراکشن ماڈل پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ڈائریکٹ سائننگز کا آپشن زیر غور آیا۔
ایل ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ کو ہوگا
ایجنڈا امور پر مزید غور کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا ۔ گورننگ کونسل کا اجلاس ضرورت کے تحت دوبارہ طلب کیا جائے گا۔
