ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بل کی درستگی نہ کرنے کا کیس, چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو سے جواب طلب

بجلی کے بل کی درستگی نہ کرنے کا کیس, چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو سے جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ایک شہری کو ہونے چھ کروڑ روپے سے زائد بجلی کا بل بھجوانے اور عدالتی حکم کے باوجود اس کی درستگی نہ کرنے کے معاملے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محمد رمضان بٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری لیاقت علی کی دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے مطابق لیسکو کی جانب سے انہیں پانچ کروڑ اناسی لاکھ تینتیس ہزار نو سو انہتر روپے کا بجلی کا بل بھجوایا گیا، جو حقائق کے برعکس اور غلط ہےبجلی کے بل کی درستگی کے لیے لیسکو کے متعلقہ افسران کو متعدد درخواستیں دیں، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ بالآخر مجبور ہو کر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ درخواست گزار کے مطابق عدالت نے آٹھ دسمبر دو ہزار پچیس کو واضح حکم جاری کیا تھا کہ نیپرا درخواست گزار کو ذاتی طور پر سن کر بجلی کے بل کی درستگی کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کریں، تاہم عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی احکامات کی دانستہ خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو بل کی درستگی کی گئی اور نہ ہی کوئی فیصلہ کیا گیا، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد لیسکو چیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا.

Ansa Awais

Content Writer