ویب ڈیسک:آج سےمغربی ہواؤں کاسسٹم پنجاب میں داخل ہوگا،20سے23جنوری تک پنجاب کےبیشتراضلاع میں بارش کی توقع ہے۔
لاہور،سرگودھا،ملتان،فیصل آباد،ڈی جی خان،بہاولپورمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزودیگرانتظامی افسران ،لوکل گورنمنٹ،محکمہ صحت،ریسکیو1122کوالرٹ جاری کردیاگیا۔
علاوہ ازیں پولیس،فاریسٹ،سی اینڈڈبلیو،ٹورازم اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کےپیش نظرتمام ترانتظامات پیشگی مکمل کریں، ایمرجنسی کنٹرول رومزمیں سٹاف کو24گھنٹےالرٹ رکھاجائے۔ریسکیو1122کی ڈائزاسٹررسپانس ٹیموں کوبھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیرضروری سفرسےگریزکریں ،جبکہ مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔
20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔