فٹبال سٹار لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

 فٹبال سٹار لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپر سٹار لیونل میسی فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے بعد ایک اور اعزاز لے اُڑے ۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ فاتح کھلاڑی نے بہترین فٹبالر کی ریس میں شامل ارلنگ ہالینڈ اور کیلین ایمباپے کو شکست  دے کر فیفا 2023کا ایوارڈ لے اُڑے ، فرنچ کلب سے امریکی ٹیم انٹر

میامی میں انٹری ڈالنے والے ورلڈکپ فاتح کپتان نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا، فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ٹائٹل جیت لیا، اس دوڑ میں میسی کے ساتھ موجودہ دور کے باصلاحیت کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ اور کیلین ایمباپے شامل تھے۔ 

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور ‘ ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیتا تھا، پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،میسی کی کپتانی میں گزشتہ سال ارجنٹائن نے فیفا ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا، لیونل میسی نے رواں سال امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو پہلی بار لیگز کپ جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے میجر لیگ کے 14 مقابلوں میں 11 گول اسکور کیے تھے۔

میسی سب سے زیادہ 8 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہے۔ 

رونالڈو نے آخری بار 2017 میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا تھا، گذشتہ سال بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے نام رہا تھا،واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹ بال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 100 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔