آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے، دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ

آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے، دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایک بارپھر آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کےخلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا کہ ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، جلد سماعت کی درخواست دائر کردیں، قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔