سندھ الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی

سندھ الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں، یہ ایک گھمبیر پراسس ہوتا ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ ہر یو سی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یو سی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا، ہر آر او کے پاس تقریباً 5 یوسیز ہیں اس لیے نتائج میں وقت لگ رہا ہے۔

اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ نتائج مینوئل بن رہے ہیں، ان انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں ہے۔