یوگنڈا جانیوالی پرواز میں بچی کی پیدائش

Baby Birth QatarAirways
کیپشن: Baby Birth QatarAirways
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے یوگنڈا جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں خاتون کے ہاں  'کرشمائی' بچی کی پیدائش  ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق یوگنڈا کی رہائشی یہ خاتون سعودی عرب میں ملازمت کرتی تھی اور واپس اپنے  ملک جا رہی تھی، جب دوران پرواز اسے درد زہ لاحق ہوا تو عملے کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ جہاز میں کوئی ڈاکٹر ہے تو مدد کے لیے آگے آئے۔

خوش قسمتی سے جہاز میں پاکستانی نژاد کینیڈین ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں، جنہوں نے اس خاتون کے ہاں زچگی کرائی۔ ڈاکٹر عائشہ یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں پروفیسر ہیں۔ وہ دوحہ سے اس پرواز میں سوار ہوئی تھیں اور یوگنڈا جا رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والے اس بچے کو ’معجزہ‘ قرار دیا گیا اور ماں نے اس کا نام ڈاکٹر عائشہ کے نام پر ’میراکل عائشہ‘ (Miracle Aisha) رکھ دیا۔ڈاکٹر عائشہ نے اس بچے کے ساتھ اپنی تصاویر ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہیں، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ زچہ بچہ دونوں صحت مند ہیں۔