محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتادی

Mohammad Rizwan
کیپشن: Mohammad Rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (سٹی42) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتائی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔ انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer