سٹی 42: لاہور میں بادل اگے موسم سرد ہوگیا ائندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مطلع ابر الود رہے گا سرد ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈا ہوگا.
تفصیلات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ پارہ 11 ریکارڈ کیا گیا صبح کے اوقات میں سورج نکلا مگر بادلوں انٹری ڈال کر سورج کو ڈھانپ لیا. پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی مناسبت سے ہوائیں چلنے لگیں صبح کے اوقات میں اییر کوالٹی انڈکس 200 ریکارڈ کیا گیا جو شام کے اوقات میں بڑھ کر 285 جا پہنچا. محکمہ موسمیات کے مطابق ائندہ ہفتے پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش برسانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور کا موسم بھی سرد ہوگا جس کے باعث دھند پڑے گی دھند کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہوگا جنوری میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی جس سے سفر کرنے والوں مسائل کا سامنا ہوگا۔