ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کےدورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیر اعظم کےدورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ملاقات کرنے لاہور آئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کو سینیٹ الیکشن میں جوڑ توڑ کے لئے ٹاسک دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی آئی جی کو تھپکی وزرا کی کارکردگی پر بھی اطمینان ؟ وجہ پرفارمنس یا سینیٹ الیکشنز،گزشرہ روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور پر آئے،وزیر اعظم سینیٹ الیکشنز کے لئے کارکردگی نظر انداز کر گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا کی کارکردگی کی بات کرنا چاہتی تو وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے پر توجہ دیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادیوں پر گہری نظر رکھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ لاہور کے دوران پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے کسی کو جھاڑ پلائی نہ ہی سخت احکامات جاری کئے،وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو سینیٹ الیکشنز کے لئے جوڑ توڑ کا ٹاسک بھی دیا، وزیراعظم کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادیوں کی سیاست پر بھی نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے لاہور آنے سے قبل اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ وہ مختلف انتظامی اجلاسوں کی صدارت کریں گے،قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کیے ؟ وزیراعظم عمر ان خان کو آگاہ کیا جائے گا،ابھی تک کتنی کمرشل و زرعی اراضی واگزار ہوئی بتایا جائے گا۔ وزیر اعظم کو راوی منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیر اعظم صنعتوں کے لئے  انسپکٹر لیس رجیم کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپوزیشن جماعتوں کے پانچ ارکان اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی۔عثمان بزدار کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی حتمی حکمت عملی کے لئے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ تحریک انصاف سینیٹ کے انتخابی مرحلے میں بھی بھرپور مینڈنٹ حاصل کرے گی، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینیٹ کے لئے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer