یمنی زیدی نے اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کردیا

یمنی زیدی نے اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) معروف ڈرامہ اداکارہ یمنی زیدی نے خوبصورت انداز کے ساتھ اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کردیا۔

یمنی زیدی نے انسٹا گرام پر مداحوں کے لئے ایک ویڈیو شیئر  کی جس میں وہ شاعری کے ذریعے اپنی سوچ کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہیں۔ اور اللہ پر ایمان کو شاعری کی زبان میں بیان کر رہی ہیں۔

یمنی زیدی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ میں شاعری میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہوں جوکہ لوگوں کے لئے چھوٹا سا پیغام ہے کہ ہر کام ہمیشہ اپنے مقرر وقت پر ہی ہوتے ہیں اور ہمیں اس بات پر یقین رکھنا چاہئے اور یہی وہ یقین ہے جو اللہ پر آپ کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔

وقت سب تالے کھول دیتا ہے

ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں

ہمیں وہ صبح اور شام میں ہی رول دیتا ہے

گر یقین کرو دل کی آنکھ سے تو

تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے

وقت سب تالے کھول دیتا ہے

ہر جواب ایک ایک کرکے بول دیتا ہے

Shazia Bashir

Content Writer