ٹرانسپوٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا، بڑی چھوٹ مل گئی

ٹرانسپوٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا، بڑی چھوٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کا احتجاج اور ہڑتال رنگ لے آئی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز حکام کو خط لکھ دیا، نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ایکسل ویٹ قانون کے یکساں نفاذ کی ہدایات کردیں۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے موٹروے اور نیشنل ہائی ویز پر ایکسل ویٹ قانون کا یکساں اطلاق کردیا ہے۔ اس سے قبل ایکسل ویٹ قانون کا نفاذ صرف موٹروے پر کیا جارہا تھا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے لکھے گے خط میں موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز حکام کو ہدایات کی گئیں کہ ایکسل ویٹ کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے بھاری چلان کیے جائیں۔

دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے ایکسل ویٹ قانون کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا شکریہ ادا کیا ہے۔