نامور گلوکار حبیب رحمان نے اپنا نیا گانا تیار کرلیا

نامور گلوکار حبیب رحمان نے اپنا نیا گانا تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) نامور گلوکار حبیب رحمان کا نیا میش اپ تیار، نئے گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ مال روڈ پر کی گئی۔

گلوکار حبیب رحمان نے نئے سال کی خوشی میں اپنا نیا میش اپ تیار کیا ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ مال روڈ کی تاریخی عمارتوں پر کی گئی ہے۔ گانے میں ماڈل عروج فاطمہ، سلمیٰ خان اور حبیب رحمان سمیت دیگر ماڈلز نے پرفارم کیا۔

حبیب رحمان کا کہنا تھا کہ یہ گانا شائقین کو پسند آئے گا۔ گانے کے ویڈیو ڈائریکٹر عمران حیات اور ماڈل عروج فاطمہ کا کہنا ہے کہ گانا اچھا ہو تو اس کی ویڈیو بھی پسند کی جاتی ہے۔گانے کی موسیقی سہیل عباس نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کی ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔