ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپورٹس بورڈ پنجاب اپنی پراپرٹی کا قبضہ نہ چھوڑا سکا

سپورٹس بورڈ پنجاب اپنی پراپرٹی کا قبضہ نہ چھوڑا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: سپورٹس بورڈ پنجاب اپنی پراپرٹی کا قبضہ نہ چھوڑا سکا۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر سابق ملازمین قابض ہیں، سپورٹس بورڈ ایل سی سی اے گراونڈ کی لاکھوں روپے آمدن سے بھی محروم ہے۔  

سپورٹس بورڈ پنجاب نشترپارک میں موجود اپنی پراپرٹی کا قبضہ نہیں چھوڑا سکا۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر سابق ملازمین قابض ہیں، سپورٹس بورڈ ایل سی سی اے گراونڈ کی لاکھوں روپے آمدن سے محروم ہے۔ سپورٹس بورڈ نے گراونڈ ایل سی سی اے کے سپرد کر رکھی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے بعد لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ختم گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ خود بھی گراونڈ اور دیگر املاک کے مالکان کو قبضہ لینے کیلئے خط لکھ چکا ہے۔

لاہور کے نوے کرکٹ کلب بھی سپورٹس بورڈ کو گراونڈ کا قبضہ لینے کیلئے خط لکھ چکے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام کی نااہلی کے باعث مفاد پرست گراونڈ پر قابض ہیں۔ اس حوالے سے وزیر کھیل کے ترجمان سید عمیر کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ گراونڈ واپس لینے کیلئے لیگل معاملات کا جائزہ لے رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer