سٹی 42: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا نیا انداز، نئی ویڈیو سامنے آگئی،سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
سیاستدانوں،کرکٹرز،صحافیوں کے ساتھ بنائی گئی متنازعہ ویڈیوز سے مشہور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، حریم شاہ نے یہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹویٹ کی ہے۔
یہ ویڈیو کسی سیاستدان یا کسی مشہور شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ انہوں نے ایک گانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کررہی ہیں۔ٹک ٹک سٹار نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ میرا پہلا ویڈیو گانا ’’ نکھرے باز‘‘ ہے،امید ہے سب کو پسند آئے گا۔ہزاروں صارفین نے اسے ری ٹویٹ اور لائیک کیا ہے۔
Here is my first video song Nakhry Baaz. Hope you all like & enjoy it !! #HareemShah pic.twitter.com/86f43qE5Yx
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) January 15, 2020
یاد رہے حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک آج کل اپنی ویڈیوز اور سیاستدانوں پر الزامات کے باعث میڈیا میں ہیں۔