ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت، واسا کی ناقص کارکردگی کیخلاف مکینوں کا احتجاج

کوٹ لکھپت، واسا کی ناقص کارکردگی کیخلاف مکینوں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار گھمن) واسا کی ناقص کارکردگی کیخلاف شکایتوں کی تعداد بڑھنے لگی، کوٹ لکھپت کے علاقہ اتحاد کالونی کی گلیوں میں ابلتے گٹرمکینوں کیلئے عذاب بن گئے،عوام کا واسا کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین نے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شہر میں واسا کی ناقص کارکردگی کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ اتحاد کالونی یونین کونسل دو سو ستائیس میں گلیاں گٹروں کے پانی سے بھری پڑی ہیں۔ جس سے لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ مکینوں نے واسا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ سے گٹر اُبلنے کا مسئلہ درپیش ہے ، مگر واسا کوئی کام نہیں کررہا۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ گھروں کے سامنے کھڑے پانی سے گزرنا محال ہے، بزرگ ، خواتین اوربچے اکثرگر جاتے ہیں۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ واسا اتحاد کالونی پر توجہ دے ورنہ فیروزپور روڈ بند کرینگے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔