(سٹی 42) شہر میں برائلرکی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
زندہ مرغی 3 روپے کمی کے بعد 158 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ مرغی کا گوشت 4 روپے کمی کے بعد 229 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ فارمی انڈے 126 روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔
دوسری جانب فارمر حضرات کا اپنی جگہ رونا ہے کہ مرغی کی تیاری میں ان کا خرچہ زیادہ آتا ہے اور مرغی کا ریٹ زیادہ تر کم رہتا ہے، فارمر حضرات کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مرغی کی فیڈ کے ریٹ کم کیے جائیں تاکہ وہ مزید نقصانات سے محفوظ رہیں۔واضح رہے کہ فیڈ کے نرخناموں میں اضافے کی وجہ سے اکثر فارمر مالکان نے اپنے فارم بند کردیئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ مزید اس طرح کے حالات رہے تو ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھ جائے گی۔