ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ناکام، امن کا شہر ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال

پولیس ناکام، امن کا شہر ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام)امن اور امان کا شہر ڈکیتوں، رہزنوں، چوروں کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔ نواب ٹاؤن میں ڈاکو جنرل سٹور کے عملےکویرغمال بناکر نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے ۔ شفیق آباد کے گھر سے ڈاکو50 تولے سونا اور15 لاکھ لوٹ کر لے گئے، گجرپورہ شاپ سے چور دو لاکھ، نشتر کالونی سپر سٹور سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان بھی چوری ہوگیا۔

جرائم پیشہ افراد نے لاہور کے شہریوں کو نشانہ بنا لیا، ڈاکو دن دیہاڑےبھرے بازار میں دکانیں لوٹنے لگے۔ پولیس لوٹ مار کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی۔ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات, ڈاکوؤں نے جنرل سٹور کے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔ ڈاکوؤں نے سٹور سے گن پوائنٹ پر موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی۔ مقامی دکاندار کا کہنا ہے کہ  نواب ٹاؤن میں پہلے بھی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔ متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال ڈکیتی کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

تھانہ گجرپورہ کی حدود میں دکان پر دن دہاڑے دکان سے 2 لاکھ سے زائد رقم لے اڑا۔  وادات کی cctv فوٹیج سٹی 42نے موصول کرلی، ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور دکان میں داخل ہو کر واردات کرتا ہے۔ دکان مالک کے مطابق چور تالا توڑ کر اند داخل ہوا اور کاؤنٹر سے 2لاکھ سے زائد رقم نکال کر فرار ہوگیا، متاثرہ دکان دار کا کہنا ہے کہ کاروبار کرنے کے لیے کسی سے پیسے مانگے تھے اور وہ بھی چور لے گیا ہے ، اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کی یقینی بناتے ہوئے رقم واپس کروائیں۔ 

ادھرشفیق آباد میں گھر سے پچاس تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی ۔  شفیق آباد پولیس کے مطابق امین پارک میں 2مسلح ڈاکو سمیرا نامی خاتون کے گھر میں داخل ہوئے، ڈاکووں نے گھر میں موجود نوکرانی اور دیگر افراد کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر دیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ ڈاکو گھر سے 50 تولے سونا، 15 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سمیرا اپنے شوہر عمران کیساتھ گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔شفیق آباد پولیس نے دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شہریوں نے شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔