ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فی تولہ سونے کی قیمت دوسو پچاس روپے بڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت دوسو پچاس روپے بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، فی تولہ سونے کی قیمت دوسو پچاس روپے تک بڑھ گئی۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں تیزی سے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔         

تفصیلا کے مطابق صرافہ بازاروں میں سونا دوسو پچاس روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا نواسی ہزار تین سو پچاس روپے کا ہوگیا ہے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ اکیاسی ہزار نوسوپچانوے روپے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں نو ڈالرمہنگا ہو کر فی اونس سونا ایک ہزار پانچ سو اکیاون ڈالر کا ہوگیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ خواتین صارفین سونے کی قیمتیں بڑھنے پر پریشانی سےدوچار دکھائی دیتی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer