ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی 2ہزارطلباء کوعالمی جامعات میں پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپس دےگا

ایچ ای سی 2ہزارطلباء کوعالمی جامعات میں پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپس دےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اکمل سومرو:سرکاری یونیورسٹیوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 28 ارب روپے  کی مالیت کے منصوبوں کی منظوری۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن  دو ہزار پاکستانی طلباء کو عالمی جامعات میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سکالر شپس دے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے لیے سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آٹھ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں پر 28 ارب ستاسی کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوگی۔

سرکاری یونیورسٹیز میں طلباء و اساتذہ کے لیے وظائف، انفراسٹرکچر، نئی عمارتوں کی تعمیر اور ریسرچ لیبز کے قیام پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔

 ایچ ای سی عالمی جامعات میں حصول تعلیم کے لیے سکالر شپ کے تیسرے مرحلے میں 20 ارب 90 کروڑ روپے کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے جس کے تحت دو ہزار پاکستانی طلباء کو عالمی شہرت یافتہ جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے بھیجا جائے گا۔

 ایچ ای سی کو ملنے والی نئی گرانٹ سے چھ نئی یونیورسٹیز اور ان کے سب کیمپسز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن  کے مطابق سرکاری یونیورسٹیز کی جانب سے جمع کرائے گئے پراجیکٹس کی منظوری پہلے مرحلے میں ہی دی جا چکی ہے۔ اب ان پراجیکٹس کے لیے ایچ ای سی منظور شدہ گرانٹس میں سے جلد فنڈز جاری کر دے گا۔