ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری،عمران خان ایک ہی اسٹیج پرہوں گے:طاہر القادری

 آصف زرداری،عمران خان ایک ہی اسٹیج پرہوں گے:طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن، قائدین اکٹھا ہوں گے۔ کل ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی اسٹیج ہو گا۔ آصف علی زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پر خطاب کریں گے۔

تحریک قصاص کو تقویت دینے، ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے اور حکومت کو کمزور کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر 12 بجے احتجاج شروع ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کےکارکن اور قائدین اکٹھا ہوں گے۔ کل ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی اسٹیج ہو گا۔ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پرہوں گے۔

پارٹی سربراہ نے واضح کیا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ان لوگوں کو استعفے دینا ہی ہوں گے۔